ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان نے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

پاکستان کے وزیر اعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے امور میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سینیئر سفارت کار محمد صادق کو افغانستان کے امور میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ افغانستان میں قیام امن اور کابل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے انجام دے رہا ہے۔حکومت پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے آغاز میں بھی کردار ادا کیا تھا۔دوسری جانب حکومت افغانستان بھی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …