جمعہ , 19 اپریل 2024

مائیکل وائٹ کی رہائی کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے انسداد جاسوسی شعبہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس مائیکل وائٹ کو انسانی بنیادوں اور بیماری میں شدت کی بنا پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے انسداد جاسوسی شعبہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس مائیکل وائٹ کو انسانی بنیادوں اور بیماری میں شدت کی بنا پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مائيکل وائٹ  ایک امریکی فوجی ہیں جو دو سال قبل ایک سیاح کے عنوان سے ایران میں داخل ہوئے اور انھوں نے اپنے اہداف کے سلسلے میں ایران کے اندر اپنا نیٹ ورک قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات انجام دیئے اور ایرانی انٹیلیجنس ادارے نے انھیں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے انسداد جاسوسی شعبہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مائیکل وائٹ کو دو سال قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مائيکل وائث کی رہائی کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات سےکوئي تعلق نہیں ، ایران امریکہ کو مذاکرات کا اہل نہیں سمجھتا امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ مائیکل وائٹ کی رہائی کو اپنی گرتی ہوئی پوزیشن کو سنبھالنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مائیکل وائٹ شدید بیمار تھے اور بریان ہوک مائیکل وائٹ کی موت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی فکر میں تھا جسے ایران نے ناکام بناتے ہوئے مائیکل وائٹ کو انسانی اور طبی بنیادوں پر رہا کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …