جمعرات , 25 اپریل 2024

جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ انتقال کر گئے

لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ کا انتقال ہو گيا ہے۔اس ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کا ایک طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔ فوری طور پر اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ غزہ یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے ایک تھے جو سن انیس سو پچانوے سے اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

جہاد اسلامی کے بانی اور لیڈر ڈاکٹر فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد رمضان عبداللہ کو اس تنظیم کا سیکریٹری جنرل بنایا گيا تھا۔ فلسطینی کاز کی ہر ممکن حمایت اور صیہونی حکومت سے مقابلے میں ان کے مؤثر کردار کے سبب وہ ایف بی آئي کو مطلوب تھے۔ وہ سن انیس سو ترانوے سے سن انیس سو پچانوے تک جنوبی فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مشرق وسطی کے مطالعات کے پروفیسر رہے تھے۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ عربی اور عبرانی زبان پر عبور رکھتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …