جمعہ , 19 اپریل 2024

تُرکی سے جنگجووں کی لیبیا منتقلی روکنے کے لیے مصر کی یورپی ممالک سے مشاورت

لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر کی کوششوں کے بعد العربیہ نیوز چینل کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قاہرہ نے یورپی ممالک سے جنگجوئوں کی لیبیا منتقلی روکنے کے لیے ترکی پردبائو ڈالنے کے لیے مشاورت شروع کی ہے۔ مصر نے لیبیا میں ترکی کے ذریعے جنگجوئوں کی آمد کے مصر کی قومی سلامتی اور لیبیا کی اندرونی صورت حال پر اثرات پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ کی طرف سے یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت میں 48 گھنٹے میں لیبیا میں جنگ بندی کی ضمانت حاصل کرنے اور جنگجوئوں کی پسپائی کی یقین دہانی حاصل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روزاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، افریقی یونین کے چیئرمین موسیٰ فقیہ، الجزائر، مراکش، تونس، نیجر، سعودی عرب، امارات اور اردن کے وزرا خارجہ سے ٹیلیفون پر لیبیا کی تازہ صورت حال اور جنگ بندی کی کوششوں پرمشاورت کی۔ مصری وزیرخارجہ نے عالمی رہ نمائوں سے بات چیت میں لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات اور لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …