جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت اور چين کے مابين سرحدی کشيدگی کم کرنے پر اتفاق

بھارت اور چين نے سکم اور لداخ ميں سرحدی کشيدگی کم کرنے کے ليے سفارتی راستہ اختيار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اتوار کو ايک بيان ميں مطلع کيا کہ دونوں ممالک کے اعلی فوجی افسران کی ہفتے کو ايک چيک پوسٹ پر ہونے والی ملاقات مثبت رہی۔ فريقين نے باہمی معاہدوں کے تحت اور پر امن انداز سے اختلافات حل کرنے پر اتفاق کيا۔ بيجنگ کی جانب سے فی الحال اس ملاقات کے حوالے سے کوئی بيان سامنے نہيں آيا۔ بھارت کا دعویٰ ہے کہ مئی ميں ہزاروں چينی فوجی لداخ ميں بھارتی حدود ميں گھس آئے اور وہاں چيک پوسٹيں قائم کيں۔ اس کے بعد سے لداخ اور سِکم ميں دونوں ملکوں کی افواج کے مابين شديد کشيدگی پائی جاتی ہے اور سرحد پر دونوں طرف ہزاروں فوجی تعينات ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …