جمعہ , 19 اپریل 2024

ایسا گاؤں جہاں مچھر نہیں پائے جاتے

مچھروں سے سب ہی تنگ آ جاتے ہیں اور خاص طور پر وہ لوگ جو کھلے گھروں میں رہتے ہیں یا پھر ان کے گھروں کے ارد گرد درخت زیادہ ہوں تو ایسی جگہوں پر مچھر زیادہ پائے جاتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے گاؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جہاں مچھر ہی نہیں ہیں، چین کا یہ گاؤں مچھروں سے پاک ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ڈنگ وولنگ نامی ایک گاؤں میں یہ خاصیت ہے کہ یہاں بالکل مچھر نہیں پائے جاتے جب کہ یہاں ارد گرد گھنے درخت اور چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی موجود ہیں۔

یہاں موجود درختوں اور جھیلیوں کو دیکھنے کے بعد ہر ایک شخص کو یہی لگے کا یہاں بے حد مچھر  ہوں گے لیکن اس گاؤں میں کئی سالوں سے کسی نے ایک مچھر تک نہیں دیکھا۔اس گاؤں میں مچھر نہ ہونے کی وجہ تو اب تک کوئی نہ جان سکا لیکن یہاں رہنے والے لوگ مینڈک کی طرح دکھنے والے پتھروں کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا یہ عقیدہ ہے کہ اس کی برکت سے ان کا گاؤں مچھروں سے پاک ہے۔چین کا یہ گاؤں سمندر کی سطح سے 700 میٹر کی بلندی پر موجود ہے جہاں ارد گرد گھنے جنگلات، جھیل اور تالاب ہیں جب کہ اس گاؤں میں ہاکا نامی ایک قبیلہ رہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …