جمعہ , 19 اپریل 2024

نیٹو کی فوجی مشقوں پر روس کا ردعمل

ماسکو: روس کی بحریہ نے نیٹو کی شکل میں فرضی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب جنگی مشقیں انجام دی ہیں جن میں اسکندر نامی بموں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی بحریہ نے اپنے ان میزائلوں کا استعمال کر کے فرضی دشمن کے میزائل لانچر، فوجی ایئربیس اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ روس کا یہ اقدام، بحیرہ بالٹک میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے جواب میں عمل میں آیا ہے۔ نیٹو کی یہ فوجی مشقیں سولہ جون تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب امریکہ نے چار ہزار فوجیوں اور پولینڈ نے اپنے دو ہزار فوجیوں کی شرکت سے علیحدہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو پانچ جون کو شروع ہوئی ہیں اور انیس جون تک جاری رہیں گی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس دشمن ممالک کے سوپر سونک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مخصوص ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو نے حالیہ برسوں کے دوران مغرب کے خلاف ماسکو کے بڑھتے ہوئے خطرات کا بہانہ بنا کر روس کی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں خاصا اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …