جمعرات , 25 اپریل 2024

محمد بن سلمان اور محمد بن زاید کی صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش جاری

تل ابیب: اسرائیلی اخبار ہاآرٹض نے فاش کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان دونوں اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہاآرٹض نے فاش کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان دونوں اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہاآرٹض کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیرالعتیبہ نے اپنے ایک مقالہ میں اسرائیل کو عربوں کا حامی اور دوست ملک قراردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات اسرائیل کے ساتھ دوستی برقرار کرنے کے لئے کس قدر بے چین ہے۔ العتیبہ کا کہنا ہے کہ اسرائيل عربوں کا حامی اور دوست ہے اور عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ ملکرخطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روک سکتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ صرف امارات کے بادشاہ محمد بن زاید ہی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خواہاں نہیں بلکہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بھی اسرائیل کے حامی اور دوست ہیں اور دونوں حکمراں صدی معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …