بدھ , 8 جولائی 2020

ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل / ترک حکام سے گفتگو مفید

استنبول: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کومفید اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلامی جمہویرہ ایران کے وزیر خآرجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام نے باہمی تعاون کے سلسلے میں مفید فیصلے کئے ہیں ۔ ترکی کے وزیر خارجہ اور اپنے بہترین دوست کے ساتھ عالمی اور علاقائی سطح پر مذاکرات مفید رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت ضروری ہے ۔ ظریف نے کہا کہ وہ ترکی کے دورے کے بعد ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور گفتگو ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسمگلرز نے منشیات سے بھرے طیارے کو آگ لگا دی

میکسکو سٹی: میکسکو میں منشیات اسمگلروں نے فورسز کی جانب سے پیچھا کرنے پر ڈرگس …