جمعرات , 25 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی فوج کا محاصرہ تاحال جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاسلسلہ جاری، مزید 3کشمیری شہید
ضلع شوپیاں کے علاوہ سری نگر، بارہ مولا،کپواڑہ،کلگام اور دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا بھی نیا بہانہ مل گیا ہے۔

بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچارہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …