جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت کے اندرونی حالات کے بھیانک نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے قوت دکھائی لیکن مودی کی ہندوتوا سرکار کو چین سے منہ کی کھانا پڑی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ متنازع علاقے میں سڑکیں بنا رہا تھا لیکن چین نے معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے قوت دکھائی تو پہلے ان کی صرف جسمانی پٹائی کی گئی، اب بھارتی فوج کی 20 کے قریب اموات ہو چکی ہیں، یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی ’’ہندوتوا ‘‘ سرکار کی کارروائی سب کے سامنے ہے، انہیں منہ کی کو مُنھ کی کھانی پڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندرونی حالات کے بھیانک نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اور مودی حکومت اپنے حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے عزائم درست نہیں ہیں، اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی اور چینی افواج کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپ ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …