جمعرات , 18 اپریل 2024

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی

سلام آباد: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ثمرات برآمد ہونا شروع ہوگئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبا کے جن دو علاقوں کو سیل کیا گیا تھا وہاں کورونا وائرس کیسز 90 فیصد کم ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے میئر حمزہ شفاعت نے میڈیا کو بتایا کہ ’سیکٹر جی-9 میں تقریباً 100 کیسز روزانہ رپورٹ ہورہے تھے لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے کیسز کی تعدا د8-9 کیسز روزانہ تک گر گئی‘۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف لاک ڈاؤن کا فائدہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا تھا‘۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کسی شخص کو لاک ڈاؤن کے زیر اثر علاقے میں غیر ضروری طور پر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور اس مہلک وائرس کی انسان سے انسان منتقلی کا امکان روکنے کے لیے نقل وحرکت کو بھی روکا گیا۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز5 ہزار 785 نئے کیسز اور 133 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 738 جبکہ اموات 3 ہزار 33 تک جا پہنچیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے 15 دن کے وقفے سے 15 دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …