جمعہ , 22 مارچ 2019

جرمنی کی نمیبیا میں ‘نسل کشی’ پر سرکاری طور پر معافی مانگنے کی تیاری

german_parliament

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی اپنی سابقہ نوآبادی نمیبیا میں ‘نسل کشی’ پر سرکاری طور پر معافی مانگنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے، جن کا مقصد وہاں ہونے والے قتل عام کو ‘نسل کشی’ قرار دینا ہے۔ جرمنی نے اْس وقت جنوب مغربی افریقہ کہلانے والے اس ملک پر 1884ء سے 1915ء تک حکومت کی تھی اور جرمن فوج نے چار برس کے عرصے کے دوران ہیریرو اور ناما قبائل کے 75 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سمجھوتا ایکسپریس کیس پر سابق بھارتی جج کا رد عمل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سمجھوتا ایکسپریس پر سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے بھی رد ...