منگل , 23 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت، مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت نہ تھم سکی، ضلع پلواما اور شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع شوپیاں میں 4 اور ضلع پلواما میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا اس طرح کل سے اب تک بھارتی فورسز کی بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع پلواما اور شوپیاں میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا تھا، ضلع پلواما میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسوگیس شیلنگ کی۔

بھارتی فورسز کا مقبوضہ وادی کے کئی اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …