جمعرات , 25 اپریل 2024

کورونا: اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …