جمعہ , 19 اپریل 2024

امارات ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں

اسلام آباد: امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 10 روز کے لیے معطل کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کراچی سے آخری پرواز ای کے 607 دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہو رہے لہٰذا 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لے کر پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …