ہفتہ , 6 مارچ 2021

مودی کے دورے نے تین ممالک کو "ہلا” کر رکھ دیا

ایک ہی دن میں 2 ملکوں کا دورہ کرکے کر بھارت واپس لوٹنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قدم اتنے بھاری نکلے کہ ایک ہی دن میں کابل ،پاکستان اور بھارت میں شدید ز لزلہ آگیا۔ بھارتی وزیراعظم کی کابل سے لاہور آمد اور یہاں سے نئی دہلی واپس جانے کے بعد تینوں ملکوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نریندر مودی کابل میں صبح کا ناشتہ کر کے شام کو لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے گھر میں ان سے ملاقات کی اور پھر رات کو واپس نئی دہلی لوٹے۔ بھارتی وزیراعظم کی واپسی کے چند گھنٹوں بعد کابل، لاہور اور نئی دہلی میں شدید زلزلہ آ گیا جو کہ ایک عجیب اتفاق سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ پیرس میں ہونیوالے حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا مودی منحوس تو نہیں کیونکہ وہ جہاں جاتے ہیں وہاں کوئی نہ کوئی آفتضرور آتی ہے۔
ایک بھارتی ٹی وی نے چند ہفتے قبل یہ رپورٹ بھی دی تھی کہ نریندر مودی جہاں بھی جاتے ہیں پنوتی یعنی منحوس کہلاتے ہیں۔ مودی آسٹریلیا گئے تو وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر نکال باہر کیا۔ کینیڈا میں اسٹیفن ہارپر 10 سال سے وزیراعظم تھے، مودی کا وہاں پہنچنا تھا کہ ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ مودی نیپال پہنچے تو وہاں وزیراعظم سوشیل کوئرالہ کو فارغ کر دیا گیا۔ چین پہنچے تو وہاں کی معیشت زوال کا شکار ہونے لگی۔ جرمن کمپنی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی۔ مودی جرمنی پہنچے تو یہی کمپنی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار پائی۔ دبئی گئے تو وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا۔ آخر مودی بہار پہنچے، 40 بار انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور الیکشن میں بی جے پی کی 40 ہی نشستیں کم ہو گئیں۔ مودی نے یورپ میں قدم رکھا تو کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ پیرس کے 7 مقامات کو ایک ساتھ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے مگر مودی کی نحوست نے یورپ کو بھی نہ بخشا اور ان کے لندن میں قدم رنجہ فرمانے کے چند گھنٹوں بعد ہی فرانس میں قیامت ٹوٹ پڑی جہاں دہشتگردوں نے پیرس کے 7 مقامات کو خودکش حملوں بم دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا ان حملوں میں 178 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اب پاکستان، افغانستان اور دہلی میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ مودی واقعی منحوس ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …