منگل , 23 اپریل 2024

یمنی فورسز کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو روکنا ہے

صنعا: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے حالیہ کارروائی خطے میں امن و ثبات اور قدرت کے موازنہ کے سلسلے میں انجام دی ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور پائداری نے سعودی عرب کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی عوام کے محاصرے کے باجود سعودی عرب پر حملے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اس کی شکست کا مظہر ہیں۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا عالمی اداروں کی ذمہ د اری ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر یمنی فورس کے چوتھے دفاعی حملے کو کامیاب قراردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …