اتوار , 12 جولائی 2020

انگلش کلب اسٹیڈیم میں بن لادن کی تصویر پر نیا تنازع

انگلش لیڈز کی ٹیم کو حال ہی میں اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب فٹ بال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کرسیوں پر چسپاں کی گئی تصاویر میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویرسامنے آئی۔یہ واقعہ الانڈ روڈ اسٹیڈیم میں پیش آیا۔

https://twitter.com/FilGoal/status/1275843433714929667

کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب کلب انتظامیہ نےکرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان میں تماشائیوں کے بجائے ان سے کہا کہ وہ پچیس آسٹریلوی پائونڈ ٹکٹ کے بدلے میں خود آنے کے بجائے اسٹڈیم میں ہونے والے فٹ بال مقابلے میں اپنی تصاویر ارسال کریں۔ انہیں علامتی طور پراسٹینڈ پرموجود کرسیوں پر چسپاں کیا جائے گا۔ کسی نے شرارتا اسامہ بن لادن کی تصویر ارسال کی۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ صارفین نے اس تصویر کو محض ایک مزاح قرار دیا اور کچھ نے اسے فوٹوشاپ کا کمال قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ انگلش کلب میں بن لادن کے پہلو میں بیٹھا ہوں۔”تھینکس لیڈز … میں بن لادن کے ساتھ ہوں!” "آل لیو لیڈز” نامی صارف نے ٹویٹر پر کہا۔

یہ بھی دیکھیں

ICC چیئرمین کا انتخاب، ڈیو کیمرون کا احسان مانی سے رابطہ

آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن میں سپورٹ کرنے کے لئے ویسٹ …