اتوار , 12 جولائی 2020

ایران میں الٹراساؤنڈ ڈیوائس تیار کیا گیا

تہران: ایرانی سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنی الٹراساؤنڈ مشین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے میدان میں ضروری لائسنس بھی حاصل کرلی ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے دفتر برائے ترقیاتی امور کے سربراہ "حسن وطن پور” نے جمعرات کے روز ایک ایرانی ذرائع ابلاغ  ارنا کے نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اندرون ملک میں الٹراساؤند ڈیوائس کی تیاری کو ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشین کی تیاری سے ایرانی صحت کے نظام کا ایک حصہ خود کفیل ہو گیا ہے ۔

وطن پور نے کہا کہ اس مشین کی بڑے  پیمانے پر پیداوار کیلئے ضرور حمایت کی جائے گی تا کہ  اس کے پیداوار سے بیماروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ الٹراساؤنڈ ڈیوائسز اب تک بیرون ملک سے درآمد کی گئیں ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے ان تک رسائی میں بھی دشواری پیش آر ہی ہیں۔

انہوں نے ایرانی ماہرین کیجانب سے کرونا وائرس ویکسن کی تیاری کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگرچہ اس کی تیاری میں ٹائم لگے گا تا ہم وہ اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔وطن پور نے کہا کہ ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں نے کرونا وائرس کی ادویات کی تیاری کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائی ہیں اور اس حوالے سے قابل قدر کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شہد سے بنائیں گھر میں 5 حیرت انگیز فیس ماسک

صاف ستھری بے داغ جلد ہر کسی کی خواہش اور ہر کسی کو بھاتی ہے، …