جمعرات , 25 اپریل 2024

پتھروں نے رات و رات غریب انسان کی زندگی بدل دی

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک غریب شخص پتھروں کی وجہ سے رات و رات امیر ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے 52 سالہ سنینیو کُریان لیئزر نامی غریب کان کن رات و رات امیر ہوگیا۔اس شخص کو دو ایسے قیمتی پتھر ملے جس کا مجموعی وزن 15 کلو تھا جس کے بعد اسے ملک کی مائننگ منسٹری نے 2.4 ملین پونڈز کی رقم دی۔52 سالہ شخص کو شمالی تنزانیہ سے ایسے خاص پتھر ملے ہیں جو کہ صرف وہیں پائے جاتے ہیں اور انہیں زیورات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ قیمتی پتھر مختلف اقسام اور رنگوں میں پائے جاتے ہیں جن میں ہرا، لال، نیلا اور دیگر رنگ شامل ہیں، اس پتھر کی قیمت کا تعین اس کے خالص ہونے اور بہت ہی کم پائے جانے سے کیا جاتا ہے۔اس ضمن میں تنزانیہ کے صدر جان مگلفی نے اس شخص کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ چھوٹے پیمانے پر کان کنوں کا فائدہ ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تنزانیہ امیر ملک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …