اتوار , 12 جولائی 2020

امریکہ، یورپ اور عرب ممالک کا میڈیا الحشد الشعبی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے؛کمانڈر علی الحسینی

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، حشدالشعبی سے انتقام لینے کے درپے ہیں۔ابلاغ نیوز نے فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر علی الحسینی نے کہا ہے کہ بعض عرب اور یورپی ممالک، ذرائع ابلاغ میں پروپگنڈوں اور فتنہ و فساد کے ذریعے حشدالشعبی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لئے کہ حشدالشعبی نے عراق کو دہشت گردوں سے بچایا اور امریکا اور یورپ  کی سازش کو ناکام بنا کر دہشتگرد گروہ داعش کا اس ملک سے خاتمہ کردیا۔

حشدالشعبی کے کمانڈر علی الحسینی نے عراقی حزب اللہ کے جوانوں کی گرفتاری اور رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے حشدالشعبی کے خلاف بعض عرب اور یورپی ممالک نے ذرائع ابلاغ میں جنگ شروع کی ہے اور حشدالشعبی کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے دعوے کر کے استقامتی محاذ کے جوانوں کے خون کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

علی الحسینی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی اور غاصبوں اور جارحین کو اس ملک سے بالآخر نکلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں نے انسداد دہشتگردی فورس کی حمایت سے چالیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بغداد کے الدورہ علاقے میں قائم حزب اللہ عراق کے دفتر پر حملہ کرکےاس تنظیم کے 13 جوانوں کو اغوا کر لیا۔ جس کے بعد الحشد الشعبی کے جوان بغداد کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں داخل ہوگئے اور خبردار کیا کہ اگر حزب اللہ کے اغوا کئے گئے جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ دہشت گرد امریکیوں کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع کردیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

دشمن کے مد مقابل سب کو ایک آواز اور متحد ہونا چاہیے، اختلافات سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوتی ہے؛ رہبر انقلاب اسلامی

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی گیارہویں …