اتوار , 12 جولائی 2020

ایران اورحزب اللہ کے ہوتے ہوئے اسرائیل کا بچنا مشکل ہے؛ اسرائیلی سابق وزیر جنگ

اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے ہوتے ہوئے اسرائیل کا بچنا مشکل ہے۔ابلا غ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ آویگدرلیبرمن  نے اسرائیلی اخبار معاریو کے ساتھ گفتگو میں ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے ہوتے ہوئے اسرائیل کا بچنا مشکل ہے۔

اسرائیل کے سابق وزير جنگ نے ایران کی ایٹمی شعبہ میں پیشرفت اور نور سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  فضا میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے پاس پیشرفتہ میزائل موجود ہیں جو سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید کی میراث ہیں۔ ایران اور حزب اللہ کی فوجی پیشرفت اسرائیل کی تباہی اور بربادی کا سبب بنےگی۔ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظيمیں حماس و جہاد اسلامی ایران کا مضبوط سرمایہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 5 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 12 ملزمان …