اتوار , 12 جولائی 2020

برسلز میں اسرائیل کے خلاف سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں آج سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کا اہتمام بیلگو فلسطینین ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں آج سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کا اہتمام بیلگو فلسطینین ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبےاور بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فلسطینی کمیٹی کے ارکان نے خطاب بھی کیا۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی خفیہ نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہم فلسطینی اس کے خلاف مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے، چاہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت اسرائیل کی حمایت کرتی رہے۔اس مظاہرے کی خاص بات بیلجیئم میں موجود یہودی نوجوانوں کی شر کت تھی۔ جو اپنے بینر کے ساتھ شرکائے مظاہرے کی توجہ کا مرکز رہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور 25 یورپین ممالک کے 1080 ممبران پارلیمنٹ نے بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 5 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 12 ملزمان …