جمعہ , 19 اپریل 2024

مصر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

مصرکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ابلاغ نیوز نےمصری نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلکی اور جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا ہے کہ ’اتوار اور پیر کی درمیانی شب محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 تھی۔‘

’زلزلے کا مرکز 218  کلومیٹر دور ترکی کے شہر ازمیر کے مشرق میں تھا جس کے جھٹکے مصر میں محسوس کیے گئے۔‘’جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعلقہ ادارے اس کے مابعد اثرات کا جائزہ لےرہے ہیں۔‘انہوں نے کہا ہے کہ ’دار الحکومت قاہرہ اور جیزہ کے رہائشیوں نے سب سے زیادہ جھٹکے محسوس کیے تھے۔‘انہوں نے بتایا ہے کہ ’مصر زلزلوں کے معروف مراکز سے دور ہے تاہم بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ زلزلوں کے مرکز سمجھے جاتے ہیں تاہم یہاں درمیانے درجے کے جھٹکے ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …