جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زائد امریکی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کر لی۔ابلاغ نیوز نے الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بغداد میں سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لیے براہ راست حکم دینے پر ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیںایران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے کہا ہے کہ امریکی صدر سمیت 30 امریکی حکام ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر کے علاوہ کسی بھی دوسرے امریکی حکام کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے وقت نشانہ بنایا گیا جس میں آٹھ افراد شہید ہو گئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …