ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت میں ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد چینی ایپس بلاک

بھارت نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا۔گزشتہ دنوں لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت اور اپوزیشن کے سخت ردعمل پر بھارتی حکومت دباؤ کا شکار ہے اور اب بھارت نے عوامی غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی مرکزی حکومت نے ملک میں 59 چینی موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے جس میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک، یوسی براؤزر، سی ایم براؤزر، بیوٹی پلس اور دیگر شامل ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت میں انتہاپسند ہندؤں کی جانب سے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔گزشتہ دنوں وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …