ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ اجلاس میں دی گئی۔قرض کی منظوری ‘پائیدار ترقی کے لیے مستحکم ادارے’ پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر قرض کی یہ رقم معاشی اصلاحات  اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ  منظور کیے گئے قرض میں سے 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے)  اور 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل بینک برائے بحالی  و ترقی (آئی بی آر ڈی) نے فراہم کیے ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …