ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں امریکی ڈرون تباہ

بغداد؛ابلاغ نیوز نے فارس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈرون صلاح الدین صوبے کے بیجی علاقے میں تباہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی یہ ڈرون سرنگوں ہوا، امریکیوں نے اس علاقے میں دوسرا ڈرون روانہ کر دیا اور علاقے میں موجود چرواہوں کو وہاں سے نکالا اور بھیجے گئے دوسرے ڈرون سے پہلے ڈرون کا ملبہ تباہ کر دیا۔

یہ یاد رہے عراق میں گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت مزاحمتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کے لئے بارہا ڈرون استعمال کئے ہیں۔در ایں اثنا بیجی شہر میں دہشت گردانہ حملے میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔امریکا اور اسرائیل نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف الحشد الشعبی کی مسلسل کامیابیوں کے بعد، اس رضاکار فورس پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …