ہفتہ , 20 اپریل 2024

قطر میں ایران اور طالبان کی ملاقات افغانستان میں قیام امن سے متعلق تھی: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اس طرح کی ملاقاتوں کو افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایرانی کوششوں کے سلسلے میں قرار دیا۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قطر میں ایران کے خصوصی  ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کے مابین ہونے والی ملاقات پر کہا کہ ایران نے افغان انٹرا ڈائیلاگ میں سہولت کار بننے اور ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کے مقصد سے اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور محمد ابراہیم طاہریان فرد نے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات میں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے،غیر ملکیوں خاص طور سے امریکہ کی مداخلت کے بغیر افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور ایران و افغانستان کے مشترکہ مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …