منگل , 23 اپریل 2024

زمین کے تنازع پر قبائل کے درمیان جھڑپیں، 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی

اسلام آباد: ابلاغ نیوز؛ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ چوتھے دن بھی جاری ہے اور جھڑپوں میں اب تک 10 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بالش خیل میں پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خودکار ہتھیار استعمال کررہے ہیں، جھڑپوں میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں کو صدہ اور پاراچنار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی پی ضلع کرم محمد قریش اور ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پارلیمنٹیرینز، قبائلی عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور فورسز جھڑپیں رکوانے کے لیے کوششیں کررہے ہیںدوسری جانب مختلف تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے جھڑپیں رکوانے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے پارہ چنار میں دھرنا دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں جھڑپیں رکوانے کے لیے پشاور اور اسلام آباد میں بھی قبائل کا احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …