بدھ , 8 جولائی 2020

ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار فوجی نکالنے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے ساڑھے نو ہزار امریکی افواج نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں دو ہفتے پہلے ہی اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کو جرمنی سے شکایت ہے کہ وہ نیٹو افواج کا اتنا خرچہ نہیں اٹھا رہا جتنا ان کے بقول اس اٹھانا چاہییے۔ امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون نے کہا کہ امریکا کے اس فیصلے سے روس کے مد مقابل نیٹو کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ جرمنی سے نکالے جانے والے فوجی یورپ میں کہاں تعینات کیے جائیں گے۔ جرمنی میں اس وقت امریکا کے ساڑھے چونتیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک اور سعودی شہزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

ریاض: سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز کورونا …