بدھ , 8 جولائی 2020

ہندوستان: پاور پلانٹ میں دھماکہ 4 ہلاک 13 زخمی

ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں آج ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ابلاغ نیوز نے نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج بروز بدھ ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے کڈالور ضلع میں واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بوائلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو این ایل سی لگنائٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ابھی تک دھماکے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم یہ دھماکہ کڈالور میں نیویلی لگنائٹ کارپوریشن کے ایک بوائلر میں ہوا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے بعد بچاو مہم میں مشغول ہو گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

چین کے خودمختار علاقے منگولیا میں طاعون کا مصدقہ کیس، حکام نے الرٹ جاری کردیا

بیجنگ: چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں طاعون کے کیس کی تصدیق ہونے کے …