ہفتہ , 15 اگست 2020

ایران،روس اور ترکی کا شام میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ نے آستانہ پروسیس کی سربراہی نشست کے خاتمے پر کہا ہے کہ شام میں امن قائم ہو کر رہے گا۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والی ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کی نشست کے خاتمے پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نشست میں شامل سربراہوں نے آستانہ پروسیس کے ضامن تین ملکوں کے درمیان، آپسی ہماہنگي جاری رکھنے، شام میں کشیدگي کم کرنے، سیاسی عمل کو مضبوط بنانے اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، روس کے صدر ولادمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنی آن لائن نشست کے خاتمے پر ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کہا ہے کہ شام کے بحران کا کوئي فوجی حل نہیں ہے اور یہ بحران صرف شامی فریقوں کے سیاسی عمل کو مضبوط بنانے سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …