ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیو یارک میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں اور غرب اردن پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ابلاغ نیوز نے رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ کل نیویارک کے بروکلین علاقے میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کی حمایت اور غرب اردن  پر قبضہ کرنے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کی۔ مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلسطین کے جھنڈے تھے فلسطینیوں کی حمایت میں اور فلسطین کو آزاد کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرے میں تقریبا 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں کل 16 فلسطینی اور عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ناپاک منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے کی کال دی تھی۔یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے امریکہ کی ھمہ جانبہ حمایت سے کل یکم جولائی کو غرب اردن کے 30 فیصد علاقے پر باقاعدہ طور پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اکثر یورپی ملکوں کی مخالفت اور عالمی رائے عامہ کے دباؤ کی وجہ سے اپنے اس فیصلے اور منصوبے پر عمل نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …