منگل , 11 اگست 2020

غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ غیرقانونی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کے غرب اردن کے مقبوضہ فلسطین میں الحاق کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے ارنا کی رپورٹ کے سے نقل کیا ہے کہ ایمنشٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پرعمل درآمد سے جنگل کا قانون رائج ہوگا اور اسرائیلی حکام کو فوری طور پراپنے اس منصوبے پر عمل درآمد روک دینا چاہئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے وہاں کئی عشروں سے رہنے والے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سرزمین فلسطین پرغیرقانونی صیہونی  کالونیوں کی تعمیر اور الحاق کے پروگرام کے مقابلے میں بھرپور اقدامات کرے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے علاقائی دفتر کے سربراہ صالح حجازی نے کہا کہ الحاق کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی مسلسل کوشش سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …