بدھ , 12 اگست 2020

گلگت میں ایل او سی پر فوج کی اضافی تعیناتی کی بھارتی میڈیا کی خبر مسترد

راولپنڈی:ابلاغ نیوز؛ ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی میڈیا میں چلنے والی اس خبر کو جھوٹ، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عاری قرار دیا ہے جس میں گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی اضافی تعیناتی اور چین کی جانب سے اسکردو ائیر بیس کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہےکہ اضافی فوج کی تعیناتی کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور چین کی جانب سے اسکردو ائیر بیس کے استعمال کی بھی تردید کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …