بدھ , 12 اگست 2020

ایران میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چورانوے تک پہنچ گئی

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مزید ڈھائی ہزار افراد کے ا‌ضافے جبکہ ایک لاکھ چورانوے ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی خبر دی ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران دو ہزار چھے سو باون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پانچ سو پنچانوے افراد کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو ترسٹھ تک پہنچ گئی ہے، کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو اڑتالیس افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے اور یوں مرنے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار ایک سو چھے تک ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ چورانوے ہزار اٹھانوے مریض اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ دنیا میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ چھبیس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ انیس ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم سے کم ساٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …