بدھ , 5 اگست 2020

شمالی بغداد میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی کا داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع

بغداد: شمالی بغداد میں داعش دہشتگرد عناصر کے خلاف عراقی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی یہ مشترکہ کارروائیاں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے حکم سے شروع ہوئی ہیں اور ان کا مقصد داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا اور بغداد میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اس ملک  کے مختلف علاقوں میں داعش کے کچھ عناصر اب بھی موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں نے عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کا صفایا کرنے کے لئے اب تک متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان میں عام سوگ، فضا سوگوار

بیروت: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 100 افراد کے جاں بحق …