اتوار , 9 اگست 2020

شام اپنے ملک کے ہر حصے کو دہشت گردوں سے آزاد کروائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں؛ایرانی صدر

اسلام آباد؛ ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل روز کے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام اپنے ملک کے ہر حصے کو دہشت گردوں سے واپس لے لیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر روحانی نے کہا ہے کہ ہم شام میں قائم قانونی حکومت کی حمایت کررہے تھے اور آگے بھی کرتے رہے گے۔انہوں نے یہ بات روس اور ترکی کے صدور کے ساتھ ایک آن لائن ویڈیو سمٹ میں کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم شام کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور شام میں دہشت گردوں کے ساتھ مزاحمت تب تک جاری رہے گی جب تک شام سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی دہشت گرد فوج جتنا جلدی ہو سکے پورے خطے سے اور بالخصوص شام سے نکل جائیں تاکہ شامی حکومت اپنے پورے ملک میں مکمل کنٹرول حاصل کر سکے۔

صدرروحانی کا کہنا تھا ایران یہ سمجھتا ہے کہ شام کے بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں جنگ نہیں اور یہ مذاکرات شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے چائیں تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ یہ مذاکرات بیرونی مداخلت کے بغیر ہو۔ انہوں نے حال ہی میں شام پر امریکہ کی جانب سے لگائی گئی معاشی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا فوجی طاقت کے استعمال سے شام میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے اور اب وہ معاشی دباو کے ذریعے شام میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم وہ اپنے اس حربے میں بھی ناکام رہے گا کیونکہ امریکا کی جانب سے شام پر لگائی گئی معاشی پابندیان یک طرفہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …