جمعرات , 25 اپریل 2024

شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کی شادی ہو گئی

بیروت: امریکی دہشت گرد فوج کے حملے میں شہید  ہونے والے ایرانی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کی لبنان میں حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کے بیٹے سے شادی ہو گئی ہے۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیہ خبر سب سے پہلے لبنان میں حزب اللہ کے مشہور فوجی کمانڈر عماد مغنیہ کی بہن، زینب مغنیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع ہوئی۔

2008 میں شام کے سکیورٹی عہدیداروں، کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور جنرل محمد سلیمان سے ملاقات کے چند لمحوں بعد عماد مغنیہ کو دمشق میں شہید کر دیا گیا تھا۔اب تک شائع ہونے والی غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق زینب سلیمانی کو سید حسن نصراللہ کے بعد لبنانی حزب اللہ کے سب سے بااثر عہدیدار ہاشم صفی الدین کی بہو کہا جا رہا ہے۔ ان کی شادی ہاشم صفی الدین کے بیٹے رضا صفی الدین سے ہوئی ہے۔

زینب سلیمانی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی ہیں، جنہیں بغداد ایئرپورٹ کے قریب 4 جنوری 2020 کی صبح شہید کیا گیا تھا۔وہ اپنے والد کی شہادت کے بعد شہیدقاسم سلیمانی کے بچوں میں میڈیا کی سب سے نمایاں شخصیت رہیں اور سلیمانی خاندان کی جانب سے انہوں نے حسن نصراللہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

انقلابی محافظوں کے آفوگ نیٹ ورک پر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد جاری ہونے والے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ زینب سلیمانی عراق ، لبنان اور شام میں آپریشنل علاقوں میں اپنے بابا شہید قاسم سلیمانی کے متعدد خفیہ دوروں میں شریک رہی ہیں۔خطے کے تین ممالک میں مقاومتی گروہوں کے ساتھ ان کی قربت اور ان گروہوں کے مابین داخلی تعلقات سے واقفیت کی یہ ایک اور علامت ہے۔

زینب سلیمانی لبنانی لہجے میں عربی بولتی ہیں اور تعلیم میں ہیومینٹیز کی ڈگری ان کے پاس ہے۔ انگریزی میں ان کی روانی عمدہ ہے۔ایک انٹرویو میں ان کے والد قاسم سلیمانی نے انہیں ‘گوریلا’ کا خطاب دیا تھا کیوں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ تمام فوجی اور سیاسی دوروں پر جانے کی خواہشمند ہوا کرتی تھیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …