جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی اسپیکر کا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر کراچي میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈز اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ صادق سنجرانی اور پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر کے نام اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر کراچي میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ ،پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس ناسور کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا اصلی اور بنیادی کردار ہے ہمیں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …