ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدور کی تاریخ میں ٹرمپ سب سے کمزور ترین صدر قرار

واشنگٹن: امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ، امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر ہیں۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹر چاک شومر ( Chuck Schumer) نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحت عامہ کے اہم ترین مسئلے اور اسی طرح اقتصادی بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہے اور اب وہ امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے مقابلے میں بہت ہی کمزور عمل کیا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کورونا کے پھیلاو کے باعث عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے اس ملک کی معیشت سنگین خطرات سے دوچار ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 50 فیصد تک ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …