بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا وائرس کے باعث پاکستانی وزیرخارجہ سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

اسلام آباد: کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملڑی اسپتال راولپنڈی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعے کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا  گیا ہے۔ ان کی عمومی صورتحال کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے متعدد وزرا اور سیاستداں کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ جن میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہو گئے ہیں اور باقی اب تک آئیسولیشن میں ہیں۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور رکن اسمبلی سید عبد الرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …