ہفتہ , 20 اپریل 2024

باڈر میں چین کے ہاتھوں دھلائی کے بعد بھارتی فوجی فلم میں بدلہ لیں گے

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے چین کے ساتھ لداخ کی گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہگزشتہ دنوں لداخ کی وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد سے ہی بھارتی حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔اب گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے باوجود بھارت کی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر پروپگنڈے پر مبنی فلم بنائی جائے گی۔

بھارتی فوجی حقیقی میدان میں تو چینی فوج کا کچھ نہ بگاڑ سکے لیکن اب اجے دیوگن کی جانب سے گلوان واقعے پر بنائی جانے والی فلم میں وہ ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیتے دکھائی دیں گے۔بھارتی اداکار اجے دیوگن نے گلوان واقعے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے نام اور کاسٹ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا جب کہ یہ فلم اجے دیوگن پروڈیوس کریں گے۔

خیال رہے کہ 2016 میں بھی بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اور بالی وڈ نے اس جھوٹے دعوے پر بھی پروپیگنڈا فلم بنادی تھی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں ماضی میں بھی سرحدی تنازعات دیگر متنازع معاملات پر پروپیگنڈا فلمیں بنائی جاتی رہیں ہیں جن میں تاریخ کو مسخ کرکے دکھایا جاتا ہے۔ان فلموں میں بارڈر، سرفروش، پروجیکٹ غازی، اڑی سرجیکل اسٹرائیک،  راضی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …