جمعرات , 18 اپریل 2024

18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا۔ابلاغ نیوز کے مطابقپیپلزپارٹی کے اعلامیے کے مطابق کل 5 جولائی 1977ء کے مارشل لاء کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث یوم سیاہ پراحتجاجی مظاہرے نہیں کیے جائیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18ویں  ترمیم سےچھیڑ چھاڑ کا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا،پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے،پارلیمنٹ کی تعظیم تمام اداروں کا آئینی فرض ہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی آئین، جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کے اصولوں پر قائم ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے 18 ویں ترمیم کو نظرثانی کے قابل اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کو ناقابل عمل قرار دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں جلدبازی میں کئی ایسی چیزیں ڈال دی گئی ہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، اختیارات صوبوں کو پہنچ گئے لیکن صوبوں نے اختیارات بلدیات کو نہیں دیے جب کہ وزیراعلیٰ کے پاس وہ اختیارات ہیں جو کسی آمر کے پاس بھی نہیں تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …