بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی تعینات کردیئے

بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔ابلاغ نیوز نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے 20  ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلد اس ڈویژن کی آرٹلری بھی پہنچ جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فوج بھارتی ریاست اتر پردیش سے بھیجی گئی ہے،15 جون کو گلوان وادی میں چینی فوج سے جھڑپ کے بعد دونوں جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھیجے گئے ہزاروں بھارتی فوجی مشرقی لداخ پر تعینات کیے جائیں گے،واضح رہے کہ ایک ڈویژن میں 15 سے 20 ہزار فوجی ہوتے ہیں۔ادھر چین اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے لداخ کی سرحد پر پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …