ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی کھیلاڑی نے روس میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران: ایرانی صوبے خوزستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھیلاڑی نے روس میں منعقدہ آن لائن عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔ابلاغ نیوز نے ارنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پہلے آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کا 28 جون کو روس میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے "امیر رضا سلیمانی فرد” نے نوجوانوں کے حصے میں سب سے زیادہ پوانٹس کو حاصل کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں 9 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔امیر رضا سلیمانی فرد نے ان مقابلوں میں قازقستان، ازبکستان اور جرمنی کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر پہای پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …