جمعہ , 19 اپریل 2024

لیبیا کے وطیہ فوجی اڈے پر بمباری، ترک دفاعی نظام تباہ

لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ الوطیہ فوجی ڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہو گیا ہے۔لیبیا کی نیشنل آرمی کے ذرائع نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر آپریشن کامیاب رہا اور کارروائی کرنے والے طیارے بہ حفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ بمباری کے دوران 9 فضائی حملے کیے گئے جن میں ترکی کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈیفنس سسٹم حال ہی میں اس فوجی اڈے پر قائم کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الوطیہ فوجی اڈے پر ہاک نامی ترک دفاعی نظام اور تین راڈر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔خیال رہے کہ نیشنل آرمی کی طرف سے جنگی حکمت عملی کے تحت چند ہفتے پیشتر الوطیہ فوجی اڈے کو خالی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے لیبیا کی ترک نواز حکومت قومی وفاق کی وفادار ملیشیا نے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …