منگل , 23 اپریل 2024

ٹرمپ کی بھتیجی نے ٹرمپ کے خلاف سنسی انکشافات پر مبنی کتاب لکھ دی

ٹرمپ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی تہلکہ خیز کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل کامیابی کے ساتھ طے کرلیے ہیں۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہمیری ٹرمپ کے وکیل نے کتاب کی اشاعت کے قانونی مراحل مکمل ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت رکوانے کی غرض سے صدر ٹرمپ کی کوششیں فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پبلشر کا بھی کہنا ہے کہ میری ٹرمپ کی کتاب کی اشاعت کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ کی ٹیکس چوری کے معاملات کا انکشاف کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کئی بار ٹیکس سے متعلق معلومات شائع کرنے پر روزنامہ نیویارک ٹائمز پر کڑی نکتہ چینی کر چکے ہیں۔ٹرمپ اور ٹرمپ فیملی سے متعلق سامنے آنے والی صرف ایک دستاویز کے مطابق سن انیس سو اسّی میں مشکوک مالیاتی ٹرانزیکشن انجام پائے ہیں اور نو سال کے ایک عرصے میں ڈیڑھ ارب کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …